کاروار ،13 / مارچ (ایس او نیوز) ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر نے سیاسی پارٹی کے قائدین کے ساتھ میٹنگ کے دوران بتایا کہ آنے والے پارلیمان الیکشن کے لئے ضلع کے 1435 پولنگ بوتھس کی فہرست جاری کی گئی ہے ۔ اس سے ہٹ کر کوئی اضافی پولنگ بوتھ قائم کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ پارلیمانی حلقے میں 16,22,857 ووٹرس ہیں ۔ ضلع میں 1435 بوتھس کے علاوہ کیتور، خانہ پور علاقے کے 542 پولنگ بوتھس کے ساتھ پارلیمانی الیکشن کے لئے جملہ 1977 پولنگ رہیں گے ۔
ڈی سی سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں سے کہا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کا اعلان ہوتے ہی سیاسی پارٹیوں کی میٹنگ طلب کرکے پرچہ نامزدگی اور اس کے ساتھ داخل کرنے کے لئے ضروری دستاویزات کے تعلق سے الیکشن کمیشن کی ہدایات سے آگاہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے سیاسی پارٹیوں کو اپنے بوتھ لیول ایجنٹس مقرر کرنے کی ہدایات ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے وقتاً فوقتاً جو بھی ہدایات موصول ہوں گی اس سے سیاسی پارٹیوں کو باخبر رکھا جائے گا ۔ اس کے علاوہ ڈی سی نے پارلیمانی الیکشن کو بحسن و خوبی انجام پزیر کرنے کے لئے سیاسی قائدین سے بھرپور تعاون کی درخواست کی ۔